counter easy hit

پاکستان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ،خالد جاوید بٹ نوری

 Khalid Javed

Khalid Javed

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )پاکستان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی نے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے وزیر خزانہ نے چند دن قبل جو بجٹ پیش کیا عوام نے پوری طرح اس کو مسترد کردیا ہے کیوں کہ یہ عوام کے مفاد کیلئے نہیں بلکہ اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے پیش کیا گیا عوام نے اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی اولا د کو برائے ممالک سیٹل کرنے کیلئے پاکستان کی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان کے اپنی دوبئی میں کئی کاروبار ہیں اور یہاں پاکستان کی غریب عوام کو دوالیا کر دیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی گورنمنٹ سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس غریب عوام کا سہارا بننے نہ کے دشمن اور ان کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ غریب عوام دو وقت کی عزت سے روٹی کما سکے