سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)سرائے عالمگیر: اندرون شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،شہر کھنڈرات میں تبدیل ،گردوغبار نے ڈیرے جمالئے ،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر شہر کی تمام سڑکیں جن میں پرانی ریلوے لائن ،کھنڈا چوک ،اورنگ آباد روڈ ،محلہ اسلام پورہ ،راجڑ قبرستان روڈ ،گرلزڈگری کالج روڈ ، محلہ نور عالم ،مہے کلاں روڈ،نتھیہ قریشیاں روڈ ،کوٹیاں روڈ ،محلہ انوار محمدی روڈ ،چھپراں روڈ،شمس آباد روڈ ،اندرون پرانی جہلم روڈ،محلہ فیضان مدینہ روڈ ،علامہ اقبال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ان میں سے کئی سڑکوں پر سے تو میٹریل مکمل طور پر بارشی پانی کی نظر ہوچکا ہے،موٹر سائیکل ،چھوٹی گاڑیوں کے مالکان ،مسافر سخت ذہنی پریشانی و کوفت کا شکار ہیں ان سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ جانے کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار نے ڈیرے جمالئے ہیں رہی کسر عوام کی طرف سے سڑکوں پر پڑے تعمیراتی میٹریل نے نکال دی ہے ان سڑکوں کی گردوغبار کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور اطراف رہنے والے رہائشی اور دوکاندار سانس ،دمے ،ڈسٹ الرجی ودیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جبکہ موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں کھٹارہ بن چکی ہیں ،اہلیان سرائے عالمگیر نے ارباب اختیار ،منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اپنے خوشامدی سپورٹروں کے چنگل سے نکل کر خود شہر کا دورہ کریں اور شہر کی حالت زار دیکھیں اور اہلیان سرائے عالمگیر پررحم کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر شہر بھر کی سڑکوں کی تعمیر شروع کروائی جائے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے غیر قانونی تعمیراتی میٹریل کا خاتمہ کیا جائے ۔