پیرس(نمائندہ خصوصی)رمضان پیکیج پنجاب حکومت کا ایسا عوام دوست منصوبہ ہے جس سے عام آدمی کو ماہ مقدس میں زبردست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ رمضان پیکیج کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے عوامی خدمت کا جذبہ بروئے کار لانا ہوگا۔ عوام کی بہتری ہمارا نصب العین ہے۔