پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے اقتدار کی دیواریں کمزور ہوچکی ہیں اقتدار چھن جانے کے خوف سے وزراء اور ارکان اسمبلی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامالیکس سے خوفزدہ حکمران ہوش گنوابیٹھے ہیں تحریک انصاف حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔