پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ اداروں کی کارکردگی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کے مسائل میں کمی آرہی ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدر ی شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائری کونسل یوتھ ونگ مسلم لیگ ن یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ن لیگی ورکرز مخالفین کی پھیلائی ہوئی افواہوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اوران کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین شریف برادران کے ملکی ترقی کے ایجنڈے سے خائف ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2018ء کے اوائل تک تمام ترقیاتی منصوبے اپنی تکمیل کے قریب ہونگے اور ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کا بحران بھی ختم ہو جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین نہیں چاہتے کہ ن لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرے