پیرس(نمائندہ خصوصی)جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے ، اس کی قیادت غلط اعداد و شمار سے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر اسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے گھبرا چکی ہے