counter easy hit

پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے،چوہدری منیر ورائچ

Ch Muneer Waraich

Ch Muneer Waraich

پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی بری طرح ناکامی سے دو چار ہو چکی ہے ،صوبہ پنجاب اس وقت لاقانونیت کی آگ میں جل رہا ہے۔رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ڈیڑھ ہزار سے زاہد افراد کا قتل صوبہ میں امن وامان کی ابتر ترین صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا صوبہ میں اس وقت صحت اور تعلیم کے شعبے ابتری کا شکار ہیں اس کے باوجود حکومتی درباریوں کا اعلی کا رکردگی کا دعویٰ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔