آئی جی اسلام آباد طارق محمود یاسین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی تنزلی کا نوٹیفکیشن 23 مئی کو جاری کیا گیا تھا
اسلام آباد (یس اُردو ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 90 پولیس اہلکاروں کی تنزلی کا آئی جی اسلام آباد کا حکم معطل کر دیا ہے ۔ آئی جی اسلام آباد طارق محمود یاسین نے پولیس اہلکاروں کی تنزلی سے متعلق 23 مئی کو نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے معطل کردیا۔ پولیس اہلکاروں کی تنزلی کے خلاف درخواستیں پر سماعت کرتے یوئے جسٹس نورالحق قریشی نے آئی جی اسلام آباد کو متاثرہ پولیس اہلکاروں کی محکمانہ اپیلیں نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔