counter easy hit

پاکستان اور افغانستان سرحد سے متعلق معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے پر اتفاق

Pakistan and Afghanistan

Pakistan and Afghanistan

پاکستان نے افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ پاک افغان سرحد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اور طورخم کراسنگ پوائنٹ اور چیک پوسٹ پاکستانی حدود میں ہیں ۔ دونوں ممالک میں بارڈر مینجمنٹ کیلئے موزوں حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہو گیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) طورخم بارڈر منیجمنٹ پر پاک افغان بیٹھک ۔ معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے پر اتفاق ۔ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات 23 ، 24 جون کو طے۔ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے درمیان مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن ، انسداد دہشتگردی اور دوستانہ تعلقات کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے ۔ سیکرٹری خارجہ نے افغان وفد کو دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ طورخم کراسنگ پوائنٹ عالمی مروجہ قوانین کےمطابق اور 37 میٹر پاکستانی حدود کے اندر ہیں ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اپنےافغان ہم منصب سے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے دوران معاملے پر مزید بات کرینگے۔