counter easy hit

سندھ اسمبلی اڑسٹھ فیصد کارکردگی کے ساتھ سرفہرست

House top

House top

چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق 68 فیصد کارکردگی کیساتھ سندھ اسمبلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سندھ حکومت نے سب سے زیادہ نو نجی بل پیش کیے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) صوبائی اسمبلیوں کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ ۔ سندھ اسمبلی کی کارکردگی بہترین قرار۔ ارکان کی حاضری میں پنجاب اسمبلی سب سے پیچھے۔ وزرائے اعلی میں شہباز شریف کی حاضری سب سے کم صرف پانچ فیصد۔ سندھ اسمبلی 68 فیصد کارکردگی کے ساتھ پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا 66 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے جبکہ بلوچستان اسمبلی 35 فیصد کارکردگی کیساتھ آخری نمبر پر رہی۔ سندھ اور بلوچستان میں ارکان کی حاضری 34 فیصد، خیبرپختونخواہ میں 32 فیصد جبکہ پنجاب اسمبلی میں 13 فیصد رہی۔ پنجاب اسمبلی نے سب سے زیادہ 46 بل منظور کیے، سندھ اسمبلی نے 28، بلوچستان اسمبلی نے 23 اور کے پی کے اسمبلی میں 18 بل منظور ہوئے۔