ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا میں جرائم کی روک تھا م کے لیے مسلمانوں کی پروفائلنگ ہونی چاہیے ۔ پروفائلنگ میں شہری کی ذاتی زندگی کی تفصیل ہو گی
واشنگٹن (یس اُردو) نفرت انگیز بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور متنازعہ تجویز سامنے آ گئی، ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں جرائم سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کی پروفائلنگ یا ذاتی معلومات اکھٹی کرنی چاہیئے ۔مسلمان مخالف بیانات سے شہرت پانے والے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار نے ایک اور متنازعہ تجویز پیش کی ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مساجد کی مزید جانچ پڑتال کی جانی چاہیے ۔ امریکا میں جرائم کی روک تھا م کے لیے مسلمانوں کی پروفائلنگ ہونی چاہیے ۔ پروفائلنگ میں شہری کی ذاتی زندگی کی تفصیل ہو گی ۔ٹرمپ کی اس تجویز پر سیاسی مخالفین سمیت ری پبلیکنبز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفائلنگ سے مسلمان الگ تھلگ ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلےٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی حمایت کی تھی ۔