آٹھ سرجن پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچیوں کو الگ کیا
بیجنگ (یس اُردو) چین میں دھڑ جڑی دو بچیوں کو سرجری کے بعد الگ کر دیا گیا ۔
چین کے صوبہ گانسو میں پیدا ہوانے والی بچیاں سینے اور پیٹ سے آپس میں جڑی تھی ۔ آٹھ سرجن پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچیوں کو الگ کیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچیاں آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں ۔ اس سے پہلے سوئٹرزلینڈ میں ڈاکٹروں نے آٹھ دن کی دھڑ جڑی بچیوں کو الگ کیا تھا۔