گجرات ( صغیراحمدقمر )پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرزایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات ، پراپرٹی دیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات تقسیم کرلیے گئے ، تفصیلات کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد نواز ریحانیہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد وارث کی قیادت میں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، اور اپنے مطالبات پیش کئے ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا ، اے سی نورالعین اور راجہ سراب بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پراپرٹی ریٹ لسٹوں پرجو اعتراضات لگائے گئے تھے وہ بھی ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا کو فوری حل کرنے کا حکم صادر کیا اور پورے گجرات شہر کی پراپرٹی کی قیمتیں10فیصد سے کم کرکے 2فیصد پر کرنے کا بھی حکم جار ی کیا اور روڈ کمرشلائزیشن کے حوالے سے بھی ایسوسی ایشن کو 100فیصد کرنے کی مکمل یقین دہائی کروائی ۔ پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری نواز ریحانیہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد وارث نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی سی او کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے تمام مطالبات منظور کرلئے ہیں ہمیں امید ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اسی طرح بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور گجرات شہر کی خوبصورتی کے لیے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے ۔