لالہ موسیٰ (عدیل بٹ)لالہ موسیٰ اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے ادھم مچھا دی ،۔ ڈاکٹرز حضرات اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ اور گردونواح میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے ادھم مچھا دی ہے اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کررہے ہیں ایک آپریشن کرنے پر لاکھوں ہزاروں روپے وصول کررہے ہیں ان کے خلاف آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انتظامیہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے کیوں کہ مک مکاچل رہا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام خصوصاََ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی اور دیگر اعلیٰ احکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ان کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو کوئی سکھ کا سانس مل سکے