لالہ موسیٰ (عدیل بٹ )بے لوث خدمت ہماری سیاست کا منشور ہے ہمارا ماضی گوا ہے کہ ہمارے خاندان کی علاقہ کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی شخصیت شیخ خالد محمود نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگوں نے سال ہا سال اس علاقہ کے لوگوں کی خدمت تابعداری کی اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہمارے دروازے ہرو قت خدمت کیلئے کھلے ہیں اس حوالے سے ہم کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے