counter easy hit

جغرافیائی سرحدوں پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، سلطانہ اصغر

Minor Sultana

Minor Sultana

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں کے دفاع سے بھی غافل نہیں۔دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کا رروائیوں کرکے پاک فوج نے قوم کے دل جیت لئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری جراتمند اور دلیر افواج کسی بھی بیرونی جارحیت کا راستہ روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، اْنہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کو جڑوں سے اْکھاڑنے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران مسلح افواج کے جراتمند افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں