پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومتی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے حالیہ بجٹ میں کاشتکاروں کو صرف لولی پاپ دیا گیا کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ، ان خیالات کا اظہار ظہیر ستی نائب صدر پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو آنے والے جنرل الیکشن میں خفت اٹھانی پڑے گی