counter easy hit

نواز،شہبازمیں قرضے لینے کا مقابلہ جاری ہے ،چوہدری امانت مہر

ch amanat mehar

ch amanat mehar

سپین(بیورو چیف)ار کان اسمبلی حکمرانوں سے پوچھیں کہ انصاف ملنے کے بجائے بکتا کیوں ہے،ان خیالات کا اظہار چوہدری امانت مہر سینئر رہنما عوامی تحریک سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا کا اقتصادی ٹائیگر بنانے کے دعو یداروں نے بچے بچے کو مقروض کر دیا۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دونوں بھائیوں میں زیادہ سے زیادہ قرضے لینے اور سود ادا کرنے کا مقابلہ جاری ہے ، ارکان اسمبلی حکمرانوں سے پوچھیں کہ انصاف ملنے کے بجائے بکتا کیوں ہے ،پنجاب کو منتخب نمائندوں کے بجائے کمپنیوں کے ذریعے کیوں چلایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ ایک گھر کا 14 ہزار روپے میں بجٹ بنا کر دکھائیں۔انہوں نے کہا منتخب اراکین اسمبلی موجودہ ظالم نظام اورحکومت کے خلاف آواز بلند کر کے اپنے سیاسی گناہوں کا کفارہ اداکریں