counter easy hit

حکمرانوں نے قوم کے 3سال ضائع کر دیئے،سکندر گوندل

 Alexander Gondal

Alexander Gondal

سپین(بیورو چیف)نا اہل حکمرانوں نے قوم کے 3سال ضائع کر دیئے۔ رمضان المبارک میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری تین سال کے دوران سسٹم میں ایک میگا واٹ بجلی بھی شامل نہیں کی گئی۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا نام شہباز شریف کی بجائے شوباز شریف رکھ لیں۔ سکندر گوندل سینئر رہنماپی پی پی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ یکم جولائی سے قوم پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں بجٹ کے بعد دوسری بار منی بجٹ آرہا ہے۔غریب عوا م کی فلاح و بہبود پر کم اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی تشہیر اور نمود و نمائش پر زیا دہ فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں