پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ ن لیگ خود جمہوریت اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی دشمن ہے۔اپوزیشن پر الزام تراشی کے بجائے لیگی حکومت وزیر اعظم فیملی کے آف شور اکاوٓنٹس کی صفائی قوم کو دے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرم وسن نائب صدر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی او آرز کے معاملہ پر سنجید ہ نہیں تاہم حکمران ٹولہ کی نواز شریف کو احتساب سے بچا نے کی تمام کوششیں ناکام ہو ں گی۔