سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) مینار پاکستان پر ’’پنکھی‘‘ سے شو بازی کر نے والے آج کی لوڈ شیڈنگ پر کیوں خاموش ہیں،چوہدری محمد الیاس ۔ حکومت نے ملک اور قوم کو تپتے صحرا میں لا کھڑا کیا ہے جس کی گرم ریت پر عوام ننگے پا ؤ ں چلنے پر مجبو ر ہیں اور اس کی تپش سے جلس چکے ہیں۔عوام کا حا ل اور مستقبل بے حس اور نا اہل لو گو ں کے ہا تھوں میں ہے جنہو ں نے اپنی ذاتی غرض اور لالچ کی بنیاد پر آج ملک و قوم کو خطرو ں سے دو چا ر کر دیا ہے ،ملکی سالمیت،عوامی ریلیف سب پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و آرگنائزر حلقہ این اے 107چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ و پارٹی کارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے نام پر ہر سال اربوں روپے عوام کو ریلیف کانام دیکر جھوٹی سیاسی شہرت حاصل کر نے ناکام کوشش کی جاتی ہے حقیقی طور پر عوام کو ایک روپیہ کا بھی ریلیف میسر نہیں،جنرل انتخابات میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کے دعوے اور سابقہ دور میں مینار پاکستان پر ’’پنکھی‘‘ سے شو بازی کر نے والے آج کی لوڈ شیڈنگ پر کیوں خاموش ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو شعور دیا اب ان کے ڈراموں کو خوب جان چکے ہیں پانامہ لیکس پر ان کو کسی صورت جان چھڑانا ممکن نظر نہیں آرہا ،وقتی طور پر وہ لندن جائیں یا جہاں مرضی مگر یوم احتساب سے نہیں بچ سکتے ملک وقوم کی لوٹی دولت واپس کر نا ہی ہو گی۔