سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثنا اللہ ڈھلو نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ میرے سینئرز کے احکامات فرض کا درجہ رکھتے ہیں جن کی پیروی لازمی امر ہے میں تھانے میں ایس ایچ او نہیں عوام کا خادم ہوں اورحکومت کی طرف سے عوام کے تحفظ کے لیے تعینات کیاگیاہوں اور قانون کے مطابق امن و امان سمیت عوامی تحفظ کو یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں عوام عبادات میں اللہ پاک کی رضا مطلوب ہوتی ہے اور میں اللہ پاک کی عبادت سمیت اس کے بندوں کے تحفظ کے لیے دن رات کی سخت ڈیوٹی کے بعد بھی خود کو تروتازہ محسوس کرتاہوں میں سمجھتاہوں کہ اس ڈیوٹی کا جو لطف ہے وہ بیان سے باہرہے اور میں اپنی ذمہ داری کو انجوئے کررہاہوں انہوں نے کہاکہ تھانے کو شرفا کے لیے درالامان اور بدمعاشوں کے لیے دار احساب بنایاہواہے جس کے مثبت اثرات سامنے آناشروع ہوگیے ہیں رمضان شریف میں سیکورٹی کے حوالے سے علماکرام ،تاجر برادری ،بیکنگ،پٹرول پمپس سمیت دیگر کاروباری مراکز کے ارباب اختیار سے میٹنگز ہوچکی ہیں جس میں پولیس کی ڈیوٹی اور ان کی ذمہ داریاں واضح کی گئیں ہیں انشااللہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور اپنے سیئنئرز کے احکامات کے مطابق شریف عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے کام ابھی تک تسلسل سے جاری ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب عوام اور پولیس شانہ بشانہ مل کر منفی عناصر کے خلاف کام کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ صحافی برادری اور عوام تعاون کریں تو پولیس امن و امان سمیت جرائم کو بہتر انداز میں کنٹروک کر سکتی ہے۔