سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)حوز ہِ علمیہ امامِ حسن مجتبیٰ چک نتھہ سرائے عالمگیر میں نواسہِ رسول ﷺ حضرت امامِ حسن مجتبیٰ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشنِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر دستر خوان امام حسن پر شیعہ و سنی مسلمانوں نے اتحادو وحدت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دستر خوان پر افطاری کی اور ایک امام جماعت کی اقتداء میں نمازِ جماعت ادا کی ۔ایک ہی صف میں کھلے ہاتھوں اور بندھے ہاتھوں کیساتھ نمازیوں کا قیام درحقیقت تکفیری سوچ رکھنے والے انتہا پسندوں کی فکر و سوچ کی نفی تھی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبز واری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان نفوس کی طہارت کا مہینہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ عزاداری کے راستے میں کو ئی رکاوٹ قابلِ قبول نہیں ۔علامہ سید سبطین حیدر سبز واری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایران جانے والے زائرین کے کوئٹہ و تفتان کا راستہ محفوظ بنایا جائے اس راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔جشنِ ولادت سے علامہ سید اشتیاق کاظمی ،مولانا شاہد عباس قمر ،مولانا اسجد عباس اور محمد علیم پاشا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علامہ مولانا زمان چشتی ،علامہ عابد حسین،،موٹروے پولیس نوید کاظمی ،موٹروے پولیس رانا نعیم ،سید ماجد کاظمی ڈھل ،سید عابد حسین جعفری کھوہار ،سید مظہر حسین شاہ ،سید فرمان علی شاہ ، تصدق حسین ، چیئرمین تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر سابق کونسلر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل،سیکرٹری اطلاعات ونشریات تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر ملک احسان الہٰی صابری ،وائس چیئرمین مجلسِ عاملہ تحصیل پریس کلب(رجسٹرڈ) سرائے عالمگیرچوہدری محمد آصف گڑھا نہالہ کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی