سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ وبرادران نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے اور اپنے مخلص ساتھیوں اور بزرگوں کی دعاؤں سے سرخرو ہوں گئے اور کوئی بھی منفی پروپگنڈاانہیں اپنے عوامی خدمت کے مشن سے نہیں ہٹا سکتا ان خیالات کا اظہار راجہ ارشد محمود آف ورینہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر رضاکوٹلہ وبرادران نے حلقہ این اے 107میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرا کے عوام کی حقیقی نمایندگی کا حق ادا کر دیا ہے اور حلقہ کے لوگوں کے ساتھ وفا نبھا دی ہے اور انشاء اللہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ آزمائش کی ہر گھڑی سے سرخرو ہو کر نکلیں گے