پیرس(نمائندہ خصوصی)عمران خان بے اصولی کی سیاست میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،انہیں ذاتی مفاد کے لئے پیپلز پارٹی اور آصف زرداری بھی اچھے لگنے لگے ہیں ،وزیر اعظم کی بیماری کے معاملے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے ،ان خیالات کا اظہار چوہدری فضل الہیٰ سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ٹیکس چور نظر نہیں آتے۔ بنی گالہ کے شاہا نہ اخراجات اور جلسوں کے لئے ان کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آرہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ بلاول زرداری میں سیاسی بصیرت نام کی کوئی شے موجود نہیں ہے۔سینئر ر ہنما کا کہنا تھا کہ دھرنے والے آئندہ بھی ناکامی سے دوچار ہوں گے۔