پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران کہتے ہیں دالیں مہنگی ہیں تو مرغی کھائیں،جب کسی حکومت کے چل چلاؤ کا وقت آتا ہے تو اسی طرح غریب کیساتھ مذاق کیا جاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار جاوید سدھوال چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں موجودہ حکمرانوں نے کہا تھا کہ ہم 1997 ء کی قیمتیں واپس لائیں گے۔کہاں ہیں وہ 1997 والی قیمتیں، رمضان المبارک کے دوران بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جو حکومت دال روٹی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکتی وہ اس ملک سے بیروزگاری اور دہشتگردی کیسے ختم کریگی۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کو اورنج ٹرینوں کی نہیں باعزت سستی روٹی کی ضرورت ہے