پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک بین الااقوامی سطح پر تنہا ہوتا جارہاہے حکمرانوں سے ملکی ترقی کی امید رکھنا فضول ہے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے موجودہ حکمرانوں کو جا ناہوگا ان خیا لات کااظہارتحریک انصاف فرانس کے رہنما عمران رشید چوہدری جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں کہاکہ طے کرد ہ ٹی اوآرز تمام جماعتوں کے متفقہ طور پر تیار کردہ ہیں جب کہ حکو مت اپنی کر پشن چھپانے کی خاطر ٹی اوآرزکو متنازعہ قرر دیتے ہوئے مذاکرات اور احتساب سے فرار اختیار کرناچاہتی ہے انہو ں نے مزید کہاکہ رمضان بازار وں میں من مانے نرخوں کے ذریعے عوام کو لوٹاجارہاہے عید قریب آتے ہی نرخوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے مصنوعی مہنگائی نے غریب عوام کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی چھین لی ہیں