counter easy hit

یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 19 مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،رانا ا یاز سلیم

Saleem Rana

Saleem Rana

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ا یاز سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 19 مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں مجالس اور جلوس میں 3اے کیٹیگری ،2 بی کیٹیگری اور 14 سی کیٹیگری کے ہیں یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر 1 ایس پی ،4ڈی ایس پی ،9انسپکٹر،26 سب انسپکٹر،52 اے ایس آئی ،30 ہیڈکانسٹیبل ،415 کانسٹیبلان اور 20لیڈی کانسٹیبلان سمیت کل 555پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔انہو ں نے کہاہے کہ تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ امام بارگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر راستوں پر واک تھروگیٹ اور خار دار تاریں اور بیئرز نصب کیے گئے ہیں ڈیوٹی میں غفلت اور لاپر وائی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔تمام انتظامات کی اوور آل انچارج ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صدف فاطمہ ہوں گی جبکہ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سپر ویژن کریں گے ۔