لالہ موسیٰ (مہر عاطف )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت ملک برادری ضلع گجرات کے صدر ملک ناصر علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ لیاقت علی کو یہاں پر تعینات ہونے اور امن وامان کی صورتحال کو مثالی بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کا شمار محکمہ پولیس کے ذمہ دار جرات مند فرض شناس پولیس آفیسر میں ہوتا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقے کو جرائم سے پاک کرکے امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے اور علاقے کو مثالی بنائیں گے اور جرائم سے وابستہ لوگوں کیخلاف بھر پور کاروائی کریں گے اور منشیات کیخلاف جہادی بنیادوں پر اقدامات کرکے منشیات سے پاک کریں گے