لالہ موسیٰ (مہر عاطف )لالہ موسیٰ قصبہ محلہ ، سرکل روڈ چاند والی گلی ، مشتاق بٹ ہوٹل والی گلی ، اعظم تھانیدار والی گلی ، یوسف شاہ والی گلی ، موتی مسجد والی گلی ، محمد پورہ محلہ میں گندگی کے ڈھیر ، انتظامیہ لسی پی کر سورہی ہے گزشتہ دو ہفتوں سے اخبارات میں بھی دوعوامی نمائندگان کو رو برو جا کر بھی ان گلیوں کی حالت کا بتایا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی ان گلیوں میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے متعدد بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ بہت پریشان ہے اہل علاقہ نے ایک بار پھر TMAملازمین اور عوامی نمائندگا ن اور اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے ان گلیوں کا دور ہ کیا جائے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کا صد باب کیا جائے تاکہ عوام کو کوئی سکھ کا سانس مل سکے ایک با ر پھر عوامی نمائندگان کو باور کیا جاتا ہے کہ ان گندگی کی وجہ سے نمازی حضرات اپنے کپڑوں کو پاک مسجد تک لے جانے میں نا کام ہورہے ہیں لہذا ان گلیوں کا کوئی حل کیا جائے ورنہ اہل علاقہ احتجاج کریں گے