سپین(بیورو چیف)عوام کو حکمرانوں کے جابرانہ اورموروثی نظام کے خلاف ڈٹ کر اپنے حقوق کی بازیابی کو ممکن بنانا ہو گا، حالیہ بجٹ مہنگائی ،بے روزگاری، بھوک اور افلاس کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافے کا باعث ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری امانت مہر سینئر رہنما عوامی تحریک سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور تخت لاہور سے عوام بھلائی کی امید نہ رکھیں۔اْنہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹ کر غیر ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے احتساب کا وقت دور نہیں۔