counter easy hit

کراچی: سیکورٹی صورتحال، چیف جسٹس آج اہم ملاقاتیں کریں گے

Security situation

Security situation

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے
کراچی (یس اُردو) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور اویس شاہ کی بازیابی کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں کوئی باقائدہ اجلاس نہیں ہو گا بلکہ سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔پہلی ملاقات چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ سندھ سے ہو گی جس میں وہ سید اویس شاہ کی بازیابی کے اقدامات سے چیف جسٹس کو آگاہ کریں گے ۔ اس کے ایک گھنٹے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی سائوتھ چیف جسٹس سے ملاقت کریں گے اور امن و امان اور اویس شاہ کے معاملے سے آگاہ کریں گے ۔ جبکہ تیسری ملاقات ڈی جی رینجرز سے ہو گی جس میں ڈی جی رینجرز چیف جسٹس کو کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔