counter easy hit

اپوزیشن کا ٹی او آرز سے فرار احتساب سے بچنے کی کوشش ہے،ملک ناصر

Nasir

Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن کا ٹی او آرز سے فرار احتساب سے بچنے کی کوشش ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کی نیت اورہاتھ صاف ہیں، ان کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں صاف شفاف اور بلا امتیاز احتساب کے لئے قانون سازی میں مخلص ہے لیکن اپوزیشن کے کچھ لوگوں کا ایجنڈا صرف اور صرف انتشار ہے اس لئے جان بوجھ کر ٹی او آرز پر اتفاق نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 20کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم ہیں اور ان کا پاناما پیپرز میں کوئی تذکرہ تک نہیں ،انکی بیماری کے ایشو کو غلط رنگ دینے والوں کو عنقریب مایوسی ہوگی اور وہ بہت جلد وطن واپس آکر ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں