counter easy hit

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،راجہ اشفاق

Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک کے مفاد کیلئے مشکل ترین فیصلے کئے ہیں، جن کی بدولت آج ملک تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی ایجنڈے پر پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔