سپین(بیورو چیف)وسائل سے مالا مال پاکستان حکمران طبقہ کی لوٹ کھسوٹ کے باعث معاشی طور پر تباہ ہو کر رہ گیا ہے کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اس ملک کو قدرت نے بے بہا معدنی خزانوں سے نوازا ہے ضرورت صرف دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالرزاق صادق کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث آج بھی ملکی آبادی کا39 فیصد حصہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس میں سب سے زیادہ شرح صوبہ بلوچستان اور فاٹا کی ہے۔