پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت صحت اور تعلیم پر توجہ دینے کے بجائے سڑکوں اور پلوں پر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تعلیم اور صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے ہر فرد کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی حکومت کی انتقامی کارروائیاں، کسان دشمن پالیسیاں اور ثقافت دشمن روش بھی اپنے عروج پر ہے پنجاب میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت صرف دعوؤں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے