counter easy hit

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی، پاؤنڈ اور یورو مسلسل گراوٹ کا شکار

euro suffered

euro suffered

عالمی منڈی میں پاؤنڈ مسلسل گراوٹ کا شکار ، جمعے سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ 10 فیصد جبکہ یورو 3 اعشاریہ 2 فیصد قدر کھو چکا ہے
لندن (یس اُردو) برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے سے پاؤنڈ اور یورو مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں ۔برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلے کے فیصلے کے بعد سے اب تک عالمی منڈی میں بھوچال آگیا جس نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو اچھاڑ پچھاڑ دیا ۔ عالمی منڈی میں پاؤنڈ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، جمعے سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ 10 فیصد جبکہ یورو 3 اعشاریہ 2 فیصد قدر کھو چکا ہے ۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 52 سینٹس کی کمی سے 48 اعشاریہ 52 ڈالر اور برطانوی خام تیل 27 سینٹ کمی سے 48 اعشاریہ 14 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔جبکہ سونے کی قدر میں تیزی کی لہر بدستور جاری ہے ۔ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر اضافے سے 1330 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے ۔