counter easy hit

اسٹیٹ بینک کے بینکوں میں رقم کی قلت کو پورا کرنے کیلئے 81 ارب روپے جاری

Rs 81 billion

Rs 81 billion

کمرشل بینکوں میں پیسوں کی کمی کے باعث سٹیٹ بینک نے پیسے جاری کیے
کراچی (یس اُردو) بینکوں میں رقم کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 81 ارب روپے جاری کر دیے ۔آئندہ آنے والے دو ہفتے کے دوران بینکوں کی نو روز کی ممکن تعطیل کے سبب عوام نے عید کی شاپنگ اور عیدی کے لئے بینکوں سے دھڑا دھڑ پیسے نکلوانا شروع کردیئے ہیں ۔دوسری جانب 30 جون سے قبل ٹیکس ادائیگیوں کے غرض سے بھی بینکوں سے پیسے نکل رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں بینکوں کو رقم کی قلت کاسامنا تھا جس کے باعث اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے لئے فوری طور پر 81 ارب روپے کی رقم جاری کر دی ہے