ایبٹ روڈ ، ایمپریس روڈ ، ایجرٹن روڈ اور ڈیوس روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بند رہا ، ٹریفک وارڈنز روزہ داروں کو گرمی میں بلکتا چھوڑ کر غائب
لاہور (یس اُردو ) لاہور کی شملہ پہاڑی کے گرد و نواح کی سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ۔ تپتی دھوپ میں آج بھی بدترین ٹریفک جام ہوا ۔شملہ پہاڑی کے اطراف سے گزرنے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک جام رہا ۔ ایبٹ روڈ ، ایمپریس روڈ ، ایجرٹن روڈ اور ڈیوس روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی جس سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔خواتین ، بچے ، بھی بڑی تعداد میں ٹریفک میں پھنسے رہے جبکہ کئی گاڑیوں کا پٹرول بھی ختم ہو گیا جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
ٹریفک وارڈنزغائب رہے جبکہ ٹریفک جام میں پھنسے افراد کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کو سڑکوں پر کھڑا تو ٹریفک بحال کرنے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اب لگتا ہے ان کا کام صرف چالان کرنا رہ گیا ہے ۔