counter easy hit

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریسکیو15گجرات پر54510بوگس اور غیر ضروری کالیں موصول ہوئیں

Rescue received

Rescue received

گجرات(صغیر احمد قمر)گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریسکیو15گجرات پر54510بوگس اور غیر ضروری کالیں موصول ہوئیں ،جس کووجہ سے عام شہریوں کو پولیس ایمرجنسی سروس حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے انچار ج 15کو سختی سے حکم دیا ہے کہ آئندہ فحش ،غیر ضروری کالیں کرنے والوں کی فہرستیں مرتب کر کے تھانوں کے حوالے کی جائیں گی جس پر فور ی مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔پولیس ریسکیو 15کا مقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے اور مختلف مسائل (چوری ،راہزنی ،لڑائی جھگڑا ،ہنگامہ ،منشیات ،سٹریٹ کرائم وغیرہ )میں مبتلاعوام الناس کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے مگر کچھ غیر ذمہ دار اور شرپسند عناصراس عوامی خدمت میں رکاوٹ ڈالے ہوئے ہیں ،ان عناصر کی غیر ضروری کالوں کی وجہ سے عام شہریوں کو ریسکیو 15پر رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے اس موقع پر عوام الناس پر زور دیا کہ وہ ریسکیو 15پر غیرضروری کالیں نہ کریں تاکہ پولیس کا وقت ضائع نہ ہو سکے اور ضرورت مند افرادکو ایمرجنسی میں فور ی پولیس سروس فراہم کی جاسکے ،انہوں نے مزید کہا ریسکیو 15پر موصول ہونے والی تمام کالیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جبکہ ایمرجنسی سروس کی کارکردگی بہتر بنانے اور ریسپانس ٹائم کومزید کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔