پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے اشرافیہ کو نواز رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ابرار کیانی اور افضان سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آتی ہے عام آدمی کوبھول جاتی ہے۔موجودہ دورِ حکومت میں امیر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ عام آدمی غربت، بے روزگاری، جہالت، اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا’ حکومت غربت کے بجائے غریب مکاؤ ایجنڈے پر کام کر رہی ہے