پیرس(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ادراک ہو گیا ہے کہ وہ (ن) لیگ کے خلاف اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اس لئے وہ حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر رک جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کاپنجاب میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں اس لئے وہ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑنے کے بجائے دوسرے آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔