سپین(بیورو چیف)ملک میں دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں ، جنرل راحیل شریف اپنے دور میں ہی ان کا مکمل صفایا کریں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری امانت مہر سینئر رہنما عوامی تحریک سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے ساتھ کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کا بھی کڑا احتساب کرے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔