counter easy hit

حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں،شہزاد خادم

Shahzad

Shahzad

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کا اغوا حکمرانوں کی امن پالیسیوں کا بھرم کھولنے کیلئے کافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہزاد خادم میڈیا انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، اْنھوں نے کہا کہ شریف برادران کی تمام توجہ دولت سمیٹنے اور اپنے پسندیدہ افراد کو نوازنے پر مرکوز ہے۔ اْنھیں عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں۔