پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد نوازشریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں وہ جلد صحت یاب ہوکرملکی معاملات کو سنبھال لیں گے پاناما لیکس دشمنوں کی سازش ہے ان خیالات کا اظہارراجہ اشفاق صدرمسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ترقی کا راستہ روکنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے مسلم لیگ(ن)واحد جماعت ہے جوملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے