counter easy hit

مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کا مزید چودہ روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

Nadeem Iqbal

Nadeem Iqbal

دونوں ملزموں کو نیب کے حوالے کر دیا گیا ، عید کے تینوں دن اہل خانہ سے ملنے کی اجازت بھی دے دی گئی
کوئٹہ (یس اُردو) بلوچستان میگا کرپشن کیس کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکائونٹینٹ مونسپل کمیٹی خالق آباد اقبال ندیم کو احتساب عدالت نے مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ، جبکہ عید کے تینوں دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی ۔ نیب بلوچستان نے احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت میں میگا کرپشن کیس کے مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کو پیش کیا اور مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے عید کے موقع پر فیملی سے ملاقات کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے مشتاق رئیسانی کو عید کے تینوں روز اہلخانہ سے ملاقات کا حکم دیا ۔ دوسری جانب اقبال ندیم کی جانب سے گردے کے مرض میں مبتلا ہونے اور طبی معائنہ کرانے کی اپیل پر عدالت نے سی ایم ایچ سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی اور دونوں ملزمان کو احتساب عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ۔ مشتاق رئیسانی اور اقبال ندیم کو 11 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ نیب بلوچستان مشتاق رئیسانی کو 5 ویں جبکہ ندیم اقبال کو چھوتھی بار ریمانڈ کے لیے نیب کے حوالے کیا گیا ہے ۔