کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے
کراچی (یس اُردو ) وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اویس شاہ کے اغواء اور امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوگا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے سینئر وزرا بھی ہوں گے ۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں اویس شاہ کے اغواء اور امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد پر بھی غور ہو گا ۔