ایف بی آر ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے گوشواروں میں بیرون ملک سے ہونے والی آمدنی ظاہر نہیں کی
لاہور (یس اُردو) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والی آمدن کے بارے وضاحت طلب کر لی گئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان نے گوشواروں میں بیرون ملک سے ہونے والی آمدنی ظاہر نہیں کی اور سال 2013 میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں بھی بیرون ملک آمدنی کا کوئی ذکر نہیں ۔ راحت فتح علی خان نے بیرون ملک متعدد شوز کئے تھے جس پر ایف بی آر نے گلوکار سے آمدنی کے بارے وضاحت طلب کی ہے ۔