ایشیائی ترقیاتی بینک نے سرکاری اداروں کی بحالی کے لئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
کراچی: (یس اُردو) سرکاری اداروں کی بحالی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک 60 کروڑ ڈالر میں سے 30 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جلد جاری کرے گا۔ اس وقت 191 سرکاری اداروں میں لگ بھگ 4 لاکھ 20 ہزار افراد کام کر رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم ملنے کے بعد اداروں کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے ۔ دوسری جانب عالمی مالیاتی اداروں سے قرض ملنے سے زرمبادلہ کے زخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔