پیرس(نمائندہ خصوصی)کرپٹ حکمران ملک میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ آئے روز نامور اور اہم شخصیات کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا ناسور ختم ہونیکا نام نہیں لے رہا ہے۔ معصوم شہریوں کو قتل کرنے اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔